Urdu News

دہلی کی ہوا بہت خراب ،جانیئے کتنا ہوا اے کیو آئی؟

راجدھانی دہلی میں آلودگی

نئی دہلی، 9 نومبر (انڈیا نیریٹو)

دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کی صبح قومی راجدھانی دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 329 ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، ہوا کا معیار اب بھی انتہائی خراب زمرے میں ہے۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق، نوئیڈا (اترپردیش) کا اے کیو آئی 380 اور گروگرام (ہریانہ) میں 336 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگل کو دہلی کا اوسط اے کیو آئی 324 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگر ایئر کوالٹی انڈیکس 100-0 کے درمیان ہوتا ہے تو اسے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ 200-100 کے درمیان کو عام سمجھا جاتا ہے یعنی نہ اچھا نہ برا۔ لیکن 300-200 اے کیو آئی کی سطحخراب زمرے میں آتا ہے اور 400-300 کے درمیان انتہائی خراب زمرے میں ہے۔

دریں اثنا، دہلی این سی آر میں نافذ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ)-4 کے قوانین کو واپس لے لیا گیا ہے۔ دہلی میں ٹرکوں کی آمدورفت پہلے کی طرح بحال ہو گئی ہے۔ حالانکہ گریپ 3 کے قوانین اب بھی نافذ ہیں، جن کے تحت دارالحکومت میں تعمیراتی کاموں پر پابندی ہے

Recommended