Urdu News

بالوں کی خوبصورتی کے لیئے اپنایئں یہ کچھ خاص طریقے

نئی دہلیِ،6 فروری(انڈیا نیریٹو)

آمنہ فاروق

خوبصورت بال ہماری خوبصورتی کو اور چار چاند لگا دیتے ہیں۔ہر کوئی لمبے،گھنے اور خوبصورت بال چاہتا ہے۔لیکن اس سب کے لیئے ہمیں اپنے بالوں کی خاص دیکھ بال کرنی ضروری ہے۔ خآص توجہ دینے سے بال نکھر جاتے ہیں۔

بال روکھے ہو جانے کی کیا ہیں وجوہات؟

آلودگی

یہ آجکل ایک بڑی وجہ بن گئی ہے۔آلودگی کی وجہ سے ہمارے بال بے جان ہو جاتے ہیں۔بڑے معلق ذرات، ہوا سے نکلنے والے چھوٹے ذرات، دھواں اور گیسی آلودگی سر کی جلد اور بالوں تک پہنچ کر جلن اور نقصان کا باعث بنتی ہے۔جدید زندگی میں آلودگی کے بڑھتے ہوئے کیسز زیادہ واضح اور سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

کم خوراک

کھانا ہمیشہ وقت پر کھایئں۔کھانے کی مقدار بلکل صحیح رکھیں ۔کھانے کا اثر ہمارے بالوں پر ضرور پڑتا ہے۔ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور متوازن غذا کھانے سے بالوں کی نشوونما میں مدد مل سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کو ناقص غذائیت کی وجہ سے بالوں کے گرنے کا سامنا ہو۔

اپنایئں یہ کچھ بہترین طریقے

ناریل کا تیل

 دو چمچ ناریل کے تیل کو گرم کریں، اس میں آدھے لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بالوں اور کھوپڑی پر لگائیں۔ ایک گھنٹے یا اس سے زیادہ لگے رہنے دیں۔پھرسلفیٹ فری شیمپو سے دھو لیں۔ اس سے آپ کو خشکی سے نجات مل سکتی ہے۔

ناریل کے تیل اور ایک پکے ہوئے کیلے کو ایک ساتھ بلینڈ کریں۔ اس مکسچر میں تھوڑا سا ناریل کا دودھ ملا کر بالوں اور کھوپڑی پر لگائیں۔ اس مکسچر کو کچھ دیر لگا کر چھوڑ دیں۔  پھر شیمپو سے دھو دیں۔ یہ  نسخہ بالوں کے گرنے کا ایک اچھا علاج ہے۔

ناریل کے تیل میں انڈا اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر بالوں اور کھوپڑی کی مالش کریں ۔زیادہ سے زیادہ فائدہ کے لیے چند گھنٹے لگا رہنے دیں۔ ہمیشہ کی طرح شیمپو کریں یہ خراب بالوں کے لیے ایک اچھا گھریلو علاج ہے۔

آملہ

ایک پیالے میں 2  چمچ آملہ پاؤڈر اور 2  چمچ شیکاکائی پاؤڈر اور تھوڑا سا پانی ملا کر ہموار پیسٹ بنائیں۔اس مکسچر کو اپنی کھوپڑی اور بالوں پر لگائیں اور تقریباً 45 منٹتک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد اپنے بالوں میں شیمپو کریں۔ آپ ہفتے میں ایک بار اس معمول پر عمل کر سکتے ہیں۔

دو چائے کے چمچ ناریل کے تیل کو بھورے ہونے تک گرم کریں۔اس میں ایک چمچ آملہ پاؤڈر ڈالیں اور مکسچر کو تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے دیں تقریباً 10 منٹ تک اس سے اپنے سر کی مالش کریں۔ آدھے گھنٹے تک لگا کر چھوڑ دیں۔شیمپو استعمال کریں۔ آپ ہفتے میں دو بار اس معمول پر عمل کر سکتے ہیں ۔یہ کافی کارآمد ثابت ہوگا۔

Recommended