Urdu News

مسلح افواج کی پنشن میں ترمیم کو کابینہ کی منظوری ، 25 لاکھ جوانوں کو فائدہ ملے گا

نئی دہلی ، 24 دسمبر ( انڈیا نیریٹو)

مرکزی کابینہ نے ون رینک ون پنشن کے تحت یکم جولائی 2019 سے مسلح افواج کے پنشنرز/فیملی پنشنرز کی پنشن پر نظر ثانی کی منظوری دی۔ اس سے 30 جون 2019 تک ریٹائر ہونے والے 25.13 لاکھ جوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مسلح افواج کی پنشن پر نظر ثانی کو منظوری دے دی ہے۔ پچھلے پنشنرز کی پنشن یکساں خدمات مدت کے ساتھ اسی رینک میں کیلنڈر سال 2018 کے دفاعی افواج کے ریٹائر ہونے والوں کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ پنشن کی اوسط کی بنیاد پر دوبارہ متعین کیا جائے گا۔مرکزی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جولائی 2019 سے جون 2022 تک 23,638 کروڑ روپے بقایا جات کے طور پر ادا کیے جانے ہیں۔اس تبدیلی سے سالانہ 31 فیصد مہنگائی ریلیف کے ساتھ 8,450 کروڑ روپے کے اضافی خرچ ہوں گے۔

Recommended