نئی دہلی، 17 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارت چین سرحدی تنازع پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کھڑگے نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ چینی فوجی ڈوکلام علاقے میں جمفیری رج تک تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ جگہ سلی گوڑی کوریڈور کے بہت قریب ہے۔ یہ ہماری قومی سلامتی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس مسئلہ پر اپنی خاموشی توڑنی چاہئے۔
غور طلب ہے کہ اس معاملے پر کانگریس نے سڑک سے پارلیمنٹ تک مورچہ کھول دیا ہے۔ کئی دنوں سے کانگریس اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی بی جے پی پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ راہل نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے، بی جے پی حکومت ‘ایونٹ مینجمنٹ’ میں مصروف ہے۔ ملک سے سچ چھپانے کی کوشش کرنے سے بہتر ہو گا کہ چین کو بھارت کی طاقت دکھا دی جائے