Urdu News

ممنوعہ تنظیم پی ایف آئی کے دو درجن مقامات پر این آئی اے کی چھاپے ماری

نئی دہلی، 29 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح کیرالہ میں ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ معلومات کے مطابق، این آئی اے کی کئی ٹیموں نے ریاست میں پی ایف آئی کے دو درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

یہ چھاپے ریاست کے ایرناکلم اور تروننت پورم میں پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر مارے گئے۔ پی ایف آئی پر پابندی کے بعد اس تنظیم کے خلاف یہ ایک بڑی کارروائی ہے۔ اطلاع ملی تھی کہ اس تنظیم سے وابستہ لوگ دوبارہ سرگرم ہو کر پی ایف آئی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ چند مہینوں میں پی ایف آئی کے خلاف ملک گیر چھاپے مارے گئے تھے جس میں تنظیم سے وابستہ لوگوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ستمبر میں پی ایف آئی کا داعش جیسی بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطہ بے نقاب ہوا تھا۔ جس کے بعد پی ایف آئی اور اس سے وابستہ کچھ دیگر تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

Recommended