Urdu News

یوکرین روس تنازعہ کے نتیجے میں کھادوں کی قلت ہے: وزیر خارجہ

نئی دہلی، 02 جنوری (انڈیا نیریٹو)

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو یوکرین-روس تنازعہ کے نتیجے میں کھاد کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جہاں ہم مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو آسٹریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر خارجہ نے یوکرین روس تنازعہ پر ہندوستان کی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے ایندھن، خوراک اور کھاد کی قلت ہے۔ یہ عالمی جنوبی (ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ) کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دونوں ممالک کے رہنماو¿ں سے رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں ہندوستان کے موقف پر زور دے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان عالمی بازار سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور اس کے لیے قانونی نقل مکانی اور نقل و حرکت کا زبردست حامی ہے۔ ہم ہندوستانی ہنر اور صلاحیتکی شراکت کو ظاہر کرنے کا ایک منصفانہ، قانونی اور مساوی موقع چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان تجارتی ٹرن اوور تقریباً 2.5 بلین ڈالر ہے۔ آسٹریا کی 150 سے زیادہ کمپنیاں ہندوستان میں موجود ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کی تعداد میں اضافہ ہو۔

جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان بہت سے معاہدے ہیں اور جامع مائیگریشن اور موبلٹی پارٹنرشپ معاہدہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ اس سے ہنر اور صلاحیت کی طلب کو اس کی دستیابی کے ساتھ ملایا جا سکے گا

Recommended