Urdu News

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل ممبئی میں فٹ انڈیا کوئز 2022 کے ریاستی سطح کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل ممبئی میں فٹ انڈیا کوئز 2022 کے ریاستی سطح کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل ممبئی میں فٹ انڈیا کوئز 2022 کے ریاستی سطح کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت 23 جولائی 2023 کو باندرا، ممبئی میں واقع بی کے سی میں دوسرے فٹ انڈیا کوئز کے قومی سطح کے فاتحین کو اعزاز بخشنے کے لیے ایک تقریب کی میزبانی کرے گی۔ تقریب میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر موجود ہوں گے۔

فٹ انڈیا کوئز کے ریاستی سطح کے فاتحین کو اتوار کے روز ایک پروگرام کے دوران اعزاز سے نوازا جائے گا۔ انہیں نقد انعام اور اسناد پیش کی جائیں گی۔ فٹ انڈیا کوئز، فٹ انڈیا تحریک کا ایک حصہ ہے، جس کا آغاز 2019 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس پہل قدمی کا مقصد بھارت کو ایک فٹ اور صحت مند ملک بنانا ہے۔

فٹ انڈیا کوئز 2022 اسکول اور طلبا کے لیے 3.25 کروڑ روپئے کے بقدر نقد انعامات کے ساتھ کھیل اور فٹنس پر بھارت کا سب سے بڑا کوئز ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود، اور اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور امور داخلہ  کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک نے تعلیم اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں گذشتہ برس 29 اگست کو قومی کھیل دیوس کےموقع پر اسکولوں کے لیے فٹ انڈیا نیشنل فٹنس اینڈ اسپورٹس کوئز کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا تھا۔یہ کوئز بھارت کی کھیل کود کی مالامال تاریخ، فٹنس اور تغذیے سے متعلق موضوعات کے وسیع سلسلے پر احاطہ کرتا ہے۔

Recommended