راولپنڈی،30نومبر(انڈیا نیریٹو)
پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے پہلے انگلینڈ کے 16رکنی ٹیم کے نصف رکن بیمار پڑ گئے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق بیماری کی وجہ ایک وائرس یا بگ مانا جارہا ہے۔ انگلینڈ اپنے حساب سے اضافی بچنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ وائرس پھیلنے کے خدشات کو کم کرنے کے لئے کچھ کھلاڑیوں کو منگل کو بیماری محسوس ہونے کے بعد انہیں اپنے کمروں میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 7 کھلاڑیوں اور 7 آفیشل کے بیمار ہونے کے بعد پاکستان کیخلاف کل راولپنڈی ٹیسٹ مو¿خر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کے لیے گفتگو جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ڈاکٹر کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 14 افراد بدہضمی کا شکار ہیں اور انگلش ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگلینڈ کے 7 آفیشل اور 7 کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔