Urdu News

آئی ایس ایل: پھسڈی ٹیموں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ اور جمشید پور ایف سی کے درمیان ہوگی بالادستی کی جنگ

گوہاٹی، 4 فروری (انڈیا نیریٹو)

نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی نظریں سیزن کی اپنی دوسری جیت پر ہوں گی جب ہائی لینڈرز ہفتہ شام کو اپنے ہوم گراؤنڈ اندرا گاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 23-2022 مقابلے میں جمشید پور ایف سی سے ٹکرائے گی۔ گھر پر جیت ہائی لینڈرز کو ریڈ مائنز کے نو پوائنٹس کے قریب لے جائے گی، جب کہ جمشید پور سیزن کی اپنی تیسری جیت کے ساتھ ایسٹ بنگال ایف سی کے پوائنٹس کے بابر پہنچ جائے گی۔

نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کا سیزن بہت خراب رہا ہے کیونکہ انہوں نے 16 ہیرو آئی ایس ایل میچوں میں صرف ایک جیت درج کی ہے اور ایک ڈرا کھیلا ہے۔ پچھلے ہفتے، دو تیز گول نے کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کو ہائی لینڈرز کے خلاف 0-2 سے جیت دلائی تھی۔

جارڈن ولمر گل گزشتہ ہفتے دستیاب نہیں تھے کیونکہ انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ کولمبیا کے اسٹرائیکر جمشید پور ایف سی کے خلاف میچ شروع کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے، جس سے ہیڈ کوچ ونسنزو اینیسی کو راحت ملے گی۔

حالانکہ ابتدائی الیون میں گل کو شامل کرنے کے لیے، اینیسی کو دوسرے غیر ملکی اسٹرائیکرز میں سے ایک بنچ پر بیٹھانا ہوگا، جن میں سے ایک نووارد جوسبا بیتیا ہے۔ اطالوی کوچ اپنے اسٹرائیکر کو دوبارہ لائن اپ میں لانے کے لیے رومین فلپپوٹیکس یا کلے مبومبو کو بینچ بیٹھاسکتے ہیں۔

ان دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ 11 ہیرو آئی ایس ایل میچوں میں جمشید پور ایف سی نے پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی نے صرف ایک بار کامیابی حاصل کی ہے۔ پانچ میچ ڈرا پر ختم ہوئے ہیں۔ اس سیزن کے پہلے مرحلے کے میچ میں ریڈ مائنز نے ہائی لینڈرز کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

Recommended