Urdu News

خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اعلان،اسٹیفنی ٹیلر کی واپسی

سینٹ جانس،2 فروری (انڈیا نیریٹو)

جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئندہ خواتین ٹی- 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر اسٹیفنی ٹیلر کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے لیکن ان کی شرکت فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ڈپینڈ ہوگی۔ ٹیلر کمر کی انجری میں مبتلا ہیں اور کیپ ٹاؤن میں زیر علاج ہیں۔ 15 رکنی ٹیم میں شکیرا سیلمین، چنلے ہینری اور چیڈین نیشن بھی شامل ہیں۔

ٹیلر 2016 میں ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل کا خطاب دلانے والی ٹیلر ستمبر میں نارتھ ساؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔ انہیں جنوبی افریقہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، لیکن وہ معقول فٹ نہیں تھیں۔ وہ جولائی 2021 سے ٹی- 20 انٹرنیشنل میں نظر نہیں آئی ہیں۔

ٹیم اس طرح ہے: ہیلے میتھیوز (کپتان)، شیمین کیمپبیل (نائب کپتان)، عالیہ ایلینے، شامیلیا کونیل، افی فلیچر، شبیکا گجنبی، چنیل ہینری، ٹریشن ہولڈر، جیدا جیمس، جنابا جوزیف، چیڈین نیشن، کرشمہ رامہریک، شکیرا سیلمین، اسٹیفنی ٹیلر، رشدا ولیمیس۔

Recommended