Urdu News

جاپان کی طرف بڑھ رہا ہی خطرناک طوفان، تباہی کا انتباہ

جاپان کی طرف بڑھ رہا ہی خطرناک طوفان

جاپان کے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ انتہائی خطرناک نانماڈول ٹائیفون جاپان کے ایک دور افتادہ جزیرے مینامی ڈائٹو سے تقریباً 270 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گیا ہے۔

یہ طوفان جاپان کے جزیرے اوکیناوا سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو اس طوفان کے جاپان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خبردار کیا گیا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہو سکتے ہیں۔ طوفان کے دوران کیوشو کے جنوبی کوگوشیما علاقے میں شدید بارش ہوگی، تیز ہواؤں کے ساتھ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

اس طوفان کی آمد کے پیش نظر جاپانی حکومت نے تمام امدادی اداروں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ ریوتا کورورا نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں اور شدید بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ سے زیادہ حفاظت کو یقینی بنانے اور طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ بہت خطرناک طوفان ہے، اسی لیے کوگوشیما کے علاقے کو انتہائی احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

Recommended