سعودی افسران نے ملک میں 47 ملین ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا نے کا دعوی کیا ہے۔ میڈیا نے اسے مملکت میں منشیات کی سمگلنگ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا۔بدھ کے روز ایک چھاپے میں دو پاکستانیوں اور چھ شامیوں کو گرفتار کیا گیا۔
ایجنسی نے کہا کہ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے کہا کہ “ایک آپریشن میں منشیات کی اتنی مقدار کو سعودی عرب میں سمگل کرنے کی یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی ہے”۔کیپٹاگون گولیاں بنیادی طور پر شام میں تیار کی جاتی ہیں اور خلیج کی بڑی صارف منڈیوں میں اسمگل کی جاتی ہیں۔
اپریل میں نیو لائنز انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کیپٹاگون کی تجارت 2021 میں تیزی سے بڑھ کر 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جس سے خطے کے لیے صحت اور سلامتی کے بڑھتے ہوئے خطرہ ہیں۔سعودی عرب کیپٹاگون کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، اور مملکت کے کسٹم باڈی نے گزشتہ سال 119 ملین گولیاں ضبط کیں۔