Urdu News

السدیس کی حرمین شریفین کا پیغام عام کرنے میں میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور

واشنگٹن،17فروری(انڈیا نیریٹو)

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس سےحرمین پریزیڈینسی کے شعبہ اطلاعات کے مشیر فہیم الحامد نے ملاقات کی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے میں میڈیا اور اس کے ذرائع کا نمایاں کردار ہے۔ سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے مسجد حرام اور مسجد نبوی کی تعمیر و توسیع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے کی جانے والی مساعی قابل تحسین ہیں۔ملاقات میں اسسٹنٹ جنرل صدر برائے گورننس اور فیصلہ سازی اور جنرل صدر کے دفتر کے نگران ڈاکٹر عبدالوہاب بن عبداللہ الرسینی بھی موجود تھے۔

السدیس نے مزید کہا کہ صدارت عامہ نےحرمین شریفین میں زائرین نمازیوں کو تمام جدید صلاحیتیں فراہم کی ہیں۔ صدارت عامہ مملکت کے مبارک وڑن 2030 کے مطابق میڈیا کی ترقی اور دنیا بھر میں حرمین شریفین کا پیغام پہنچانے کے لیے اہداف کے مطابق کام کر رہی ہے۔السدیس نے میڈیا کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حرمین کا پیغام آگے پہنچانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھی اپنی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔

Recommended