Urdu News

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا اگلے ماہ دیں گی استعفیٰ، اگلا الیکشن نہیں لڑنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے اگلے ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی،19 جنوری (انڈیا نیریٹو)

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے اگلے ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جیسنڈا 7 فروری کو لیبر پارٹی کی رہنما کا عہدہ بھی چھوڑ دیں گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کو پارٹی ریٹریٹ کے دوران کیا۔

نیوزی لینڈ میں رواں سال اکتوبر میں انتخابات ہونے والے ہیں اور جیسنڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گی۔ انہوں نے اپنے چھ سالہ مدت کار کو چیلنجنگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استعفیٰ کی کوئی خفیہ وجہ نہیں ہے، لیکن جتنا وقت دے سکتی تھی، دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استعفے کا اطلاق 7 فروری سے ہوگا۔

جیسنڈا 2017 میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنیں۔ 37 سال کی عمر میں وزیر اعظم بننے والی جیسنڈا اس عہدے تک پہنچنے والی کم عمر ترین سیاست داں بن گئیں۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں جس طرح کورونا سمیت تمام چیلنجز کا سامنا کیا، وہ جلد ہی ایک مقبول شخصیت کے طور پر ابھریں۔

Recommended