Urdu News

سوڈان: پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ، ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار

سوڈان میں واقع پاکستانی سفارت خانہ

خرطوم / نئی دہلی، 20 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جاری لڑائی کے درمیان بدھ کو دارالحکومت خرطوم میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ ہوا ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ فورس کے درمیان جھڑپ میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت پر گولیاں برسائی گئی ہیں، جس سے سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ واقعہ ویانا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی ہے جس میں مقامی حکومت سفارتی مشن کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے سوڈان حکومت سے سفارت خانے کی سیکورٹی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان شدید تصادم کے درمیان منگل کی شام دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس تشدد میں اب تک 270 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Recommended