Urdu News

چین میں کورونا کا قہر، 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 943 نئے مریض ملے

چین میں کورونا کا قہر

چین میں کورونا نے پھرمچائی تباہی ، بیجنگ سمیت 49 شہر بند کر دیے گئے۔

بیجنگ، 25 نومبر (انڈیا نیریٹو)

دنیا میں کورونا کی رفتار بہت کم ہونے کے باوجود چین میں اس کا پھیلاؤ رک نہیں رہا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32,943 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز کے مقابلے چین میں کورونا کے 1200 سے زائد نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو چین میں 31,656 نئے کورونا مریض سامنے آئے تھے۔

اس کے پیش نظر ملک میں پابندیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ بیجنگ میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ باہر سے آنے والے لوگوں کو اب اپنی تین دن پرانی کورونا رپورٹ دکھانی ہوگی۔ گوانگ جھوؤ کے بیون میں حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

Recommended