Urdu News

گلوبل مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن تیزی کا رخ

نئی دہلی،24 نومبر (انڈیا نیریٹو)

عالمی مارکیٹ سے آج مسلسل دوسرے دن اچھے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ کاروباری سیشن میں اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ اسی طرح یورپی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے کاروبار میں مسلسل تیزی رہی۔ وہیں ایشیائی بازار میں بھی زیادہ تر انڈیکس مضبوطی سے تجارت کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی مارکیٹ میں مضبوطی کا رجحان برقرار رہا۔ کل ہی، امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے منٹس جاری کیے گئے، جس میںشرح سود میں پہلے کے موازنے میں کم اضافہ کرنے کے اشارے دئے گئے ہیں۔ امریکی فیڈ کے اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ شرح سود میں مسلسل تیزی سے اضافہ کرنے سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ اس لیے شرح سود میں اضافے کی شرح کو نسبتاً کم کیا جائے۔

یو ایس فیڈ میٹنگ کے منٹس جاری ہونے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 4,027.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح ڈاؤ جونس نے گزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 34,194.06 پوائنٹس پر ختم کی۔ جبکہ نیس ڈیک 110.91 پوائنٹس یعنی 0.99 فیصد اضافے کے ساتھ 11,285.32 پر بند ہوا۔ تھینکس گیونگ ڈے کی وجہ سے آج امریکی مارکیٹوں میں چھٹی رہے گی۔

امریکی مارکیٹ میں تیزی کا اثر یورپی منڈیوں پر بھی نظر آیا۔ گزشتہ سیشن میں ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 7,465.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ 6,779.09 پوائنٹس پر ختم کی۔ مسلسل فروخت کے دباؤ کی وجہ سے ڈی اے ایکس انڈیکس نے پچھلے سیشن میں کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فروخت کے دباؤ کے باوجود، انڈیکس 0.04 فیصد بڑھ کر 14,427.59 پوائنٹس پر تجارت کا اختتام ہوا۔

امریکی اور یورپی بازاروں میں تیزی کا اثر آج ایشیائی بازاروں پر بھی صاف نظر آرہا ہے۔ اسٹریٹس ٹائمس انڈیکس اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس کو چھوڑ کر بیشتر ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ ایس جی ایکس نفٹی 0.26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18,301 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ اسی طرح، نکیئی انڈیکس 299.78 پوائنٹس یعنی 1.07 فیصد اضافے کے ساتھ 28,415.52 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس بھی 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ 17,586.26 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

Recommended