Urdu News

عالمی برادری نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 8.57 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا

عالمی برادری نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 8.57 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا

جنیوا، 10 جنوری (انڈیا نیریٹو)

جنیوا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں عالمی برادری نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 8.57 ارب ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں 1,739 افراد ہلاک اور 33 کروڑ سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ جنیوا میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اگلے تین سالوں میں 8 ارب ڈالر سے زائد کی امداد طلب کی تھی۔

شریف نے کہا کہ ملک میں منصوبےکے پہلے حصے میں نقصان کی تلافی اور بازآبادکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس رقم کا نصف ملکی وسائل سے اور نصف بیرونی وسائل سے حاصل کیا جائے گا۔

پاکستان کا تخمینہ ہے کہ اسے گزشتہ تین دہائیوں کے بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے کل 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کا پہلا مکمل اجلاس بین الاقوامی برادری کے خیر خواہ ردعمل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یورپی یونین نے 93 کروڑ ڈالر، جرمنی نے 8.8 کروڑ ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر، ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر، جاپان نے 7.7 کروڑ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5 ارب ڈالر، یو ایس ایڈ نے 10 کروڑ ڈالر اور فرانس نے 34.5 کروڑ ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا۔

Recommended