Urdu News

علی گڑھ کی ڈیوٹی سوسائٹی کے ریزلٹ نے سبھی کو چونکایا، 370 طلبا ہوئےمنتخب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ماۂ ناز طالب علم صاحبزادہ آفتاب احمد خاں کے ذریعہ شروع کی گئی 100 سالہ قدیم ڈیوٹی سوسائٹی کوچنگ کے حالیہ نتائج نے سبھی کو چونکا دیا ہے حال ہی میں آئے مختلف زمروں کے ٹیسٹ نتائج میں کوچنگ کے طلبا  نے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔تقریباً 370 طلبا وطالبات ایسے ہیں جنھوں نے مختلف زمروں کے داخلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈیوٹی سوسائٹی کوچنگ کےکوآرڈینیٹر مظہر صدیقی نے مذید تفصیلات بتائی کہ آئی آئی ٹی (سائنس) کے ٹاپ ٹین میں، مریم  نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے (جے کوٹا)، وشال سنگھ فرسٹ رینک (ایس سی کوٹا)، ظفر اللہ فرسٹ رینک (پی ایچ۔ کوٹا)، عاطفہ سیکنڈ رینک (سی ای کوٹہ)، یاور امین سیکنڈ رینک (ڈی ایس کوٹا)، حیدر انصاری تھرڈ رینک (جے کوٹا)، محمد یوسف رضا چوتھا درجہ (سی ای کوٹا)، فلک ناز چھٹا درجہ (جے کوٹا)، محمد۔ ریحان ظفر چھٹا رینک (جے کوٹا)، محمد۔ مز ساتواں رینک (سی ای کوٹہ)، تمنا کماری آٹھواں رینک (جے کوٹا)، ابو طلحہ آٹھواں رینک (سی اے کوٹہ)، سانوی ساگر نواں رینک (ایس سی کوٹہ) حاصل کرنے والے بچوں کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ جب کہ آرٹس/کامرس میں گلزار احمد نے پہلا رینک (ایس ٹی کوٹہ) اور اریب صدیقی نے دوسرا رینک (سی ای کوٹہ) حاصل کیا۔

 تقریباً 370 بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے جس سے ڈیوٹی سوسائٹی کوچنگ کے اساتذہ، عملہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔کوآرڈینیٹر مسٹر صدیقی نے اس شاندار کامیابی پر طلبا، والدین، اساتذہ اور دیگرعملہ کو مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بچے اور ان کے سرپرست موجود رہے۔

Recommended