تعلیم

لوگوں کی خوش حالی کے لیے کفایتی اور عمدہ ترین اے آئی سے چلنے والا نظام اور اس کے اطلاقات تیار کریں:پروفیسر نجمہ اختر

پدم شری پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 4 جولائی2023کو مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور مشین لرننگ(ایم ایل) سے متعلق تین ہفتے کا مختصر تربیتی پروگرام (ایس ٹی ٹی پی)کا آغا ز کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمپوٹر انجینئرنگ کا شعبہ 4 جولائی سے 22 جولائی 2023 تک یہ یس ٹی ٹی پی منعقد کررہاہے۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ کا طلبا سے خطاب

 صدر شعبہ پروفیسر بشیر احمد اس پروگرا م کے کنوینر ہیں اور ڈاکٹر سرفرازمسعود اور ڈاکٹر محمد ذیشان انصاری اس ایس ٹی ٹی پی کے کوآرڈی نیٹر ہیں۔ایف سی ایف ایس کی بنیاد پر کل 657 امیدواروں میں سے صرف ایک 128 (انچاس آف لائن اور اناسی آن لائن)کو ہی اس میں شریک ہونے کے لیے منتخب کیا گیاہے۔

 پروگرام کا افتتاحی اجلاس ایف ٹی کے۔سی آئی ٹی میں منعقد ہوا جس میں پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس پروگرام میں پروفیسر مرزا محمد سفیان بیگ، پرنسپل،انجینرنگ کالج،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،علی گڑھ بطور مہمان اعزاز ی شریک ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

پروفیسرنجمہ اخترنے  بی ٹیک،ایم ٹیک اور پی ایچ ڈی اورفیکلٹی اراکین کو تحریک دلائی کہ ہیلتھکیئر،تعلیم،زراعت،ای۔گورنینس،دفاع اور دیگر عوامی خدمات والے شعبوں میں عوام کی زندگی کو خوش حال،آسان اور پرسکون بنانے کے لیے سستا اور کفایتی اور بہترین مصنوعی ذہانت والا نظام اور اس کی اپلی کیشن تیار کریں۔

پروفیسر مرزا نے اپنی تقریر میں موجودہ مصنوعی ذہانت اور مختلف شعبہ جات میں اور برائے رسرچ اے آئی ٹولز کے لیے اپلی کیشنز کے نئے رجحانات کواجا گر کیا۔پروفیسر بشیر عالم نے افتتاحی تقریر میں پروگرام کے خاکے تفصیل بتائی اور کہاکہ اس پروگرا م سے شرکا کو اے آئی،مشین لرننگ،ڈیپ لرننگ،کمپوٹر وڑن،این ایل پی، کیراس، ٹینسر فلو اور ڈاٹا سائنس میں مہارت حاصل ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

پروفیسر نجمہ اختر نے پروفیسر بشیر عالم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی کہ ان کی کوششوں سے اے آئی اور مشین لرننگ کے موضوع پر تین ہفتے کا مختصر تربیتی پروگرام شعبے میں منعقد ہورہاہے۔ پروفیسر منی تھامس، ڈین فیکلٹی آف انجینرنگ نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ شعبے کے پروفیسر محمد امجد کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہواجس کے بعد قومی ترانہ ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago