Categories: تعلیم

یو پی ایس سی کے جمعہ کے روز ہونے والے امتحانات کودہلی ہائی کورٹ کی ہری جھنڈی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی ہائی کورٹ نے 7 جنوری سے ہونے والے سول سروسز کے اہم امتحان کے انعقاد کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ جسٹس وی کامیشور راو کی بنچ نے کورونا پر قابو پانے تک مینس امتحان ملتوی کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سماعت کے دوران یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس پی) کی طرف سے پیش ہوئے  وکیل نریش کوشک نے کہا کہ کمیشن نے جنگی بنیادوں پر مینس امتحان کی تیاری کی ہے۔ اس کے لیے مقامی انتظامیہ سے مدد لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینس امتحان کے لیے 24 امتحانی مراکز اور 58 ذیلی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانی مراکز میں سپروائزر، ایگزامینرس اور چیف ایگزامینرس ذاتی طور پر موجود ہوں گے۔ کوشک نے کہا کہ 9156 امیدواروں میں سے 9100 امیدواروں نے اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاون لوڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی امیدواروں کو امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
درخواست گزار امیدواروں کی طرف سے  وکیل انوشری کپاڑیہ نے کہا کہ صحت مند اور محفوظ رہنا بنیادی حق ہے۔ یہ عقل کا امتحان ہے، وجود کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو امیدوار متاثر ہوگا وہ بہت سے لوگوں کے لیے خطرہ ثابت ہوگا۔ کپاڑیہ نے کہا کہ امتحانی مراکز پر کوئی ایس او پی جاری نہیں کی گئی  ہے۔ امتحان کے لیے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون ایریا کے امیدواروں کو بھی امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ ایک بڑا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے امیدواروں کے امتحان چھوٹ بھی سکتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی دفاتر میں اپنے ملازمین کی کم حاضری کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ اپوروا کروپ نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ عرضی صرف اندازے  کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
درخواست 19 امیدواروں کی طرف سے دائر کی گئی تھی جنہوں نے سول سروسز کے پری امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان امیدواروں کو سول سروسز کے مینس امتحان میں شرکت ہونا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ انفیکشن دوسری لہر کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں سول سروسز کے مین امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago