Urdu News

کورونا سے بچاو کی کافی اثردار ویکسین تیار، ماہرین کے اجلاس کے بعد آج منظوری کا امکان

کورونا سے بچاو کی کافی اثردار ویکسین تیار

پونے، 12 جنوری (انڈیا نیریٹو)

بچاو کے لئے پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ ہیٹرولوگس بوسٹر خوراک اب کورونا کے خلاف علاج کے ایک موثر ہتھیار کے طور پر کام کرے گی۔ جن لوگوں نے اینٹی کورونا وائرس ویکسین کوویشیلڈ یا کو ویکسین لگوائی ہے وہ کوویکس ویکسین بوسٹر کے طور پر لے سکیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ کے آدار پونا والا نے اس خوراک کے کوویشیلڈ سے زیادہ موثر ہونے کا دعوی کیا ہے۔ اس کی منظوری کے لیے بدھ کو سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے اور اس کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک موثر ہتھیار سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووویکس ویکسین کو جلد ہی “ہیٹرولوگس” بوسٹر خوراک کے طور پر منظور کیا جا سکتا ہے۔ سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی ماہرین کمیٹی نے کہا ہے کہ کوویشیلڈ یا کوویکسین کی دو خوراک لے چکے بالغوں کے لئے ہیٹرولوگس خوراک کے طور پر اس ویکسین کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کی منظوری کے لیے بدھ کو ایک اجلاس منعقد کیا جا چکا ہے، جس کا اعلان آج جمعرات کو ہونے والا ہے۔

اس اینٹی کورونا وائرس ویکسین کے بارے میں مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ ہیٹرولوگس بوسٹر ڈوز میں پرائمری ڈوز سے الگ بوسٹر ڈوز دی جا سکتی ہے۔ اس کی منظوری کا اعلان کئے جانے پر کوویشیلڈ یا کوویکسین کے ٹیکے لگوا چکے افراد کوویکس ویکسین بوسٹر کے طورپر لے سکیں گے جو کوویشیلڈ سے زیادہ موثر رہے گا۔

Recommended